ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

سر دار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

datetime 1  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سر دار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہونے والے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اعلان کیا کہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کیلئے کل 291 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک مسترد ہو گیا اور اس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر دار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ۔

بعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا۔راجا پرویز اشرف نے نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سے عہدے کاحلف لیا۔واضح رہے کہ ایاز صادق 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ وہ 2013 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کوشکست دے کر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔حلف اٹھانے کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکرشپ کے لیے اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت اور اتحادی رہنماں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ اعتماد پر سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، چوہدری شجاعت حسین، متحدہ قوومی موومنٹ (پاکستان )کے خالدمقبول صدیقی اور دیگر کا بھی شکرگزار ہوں۔ایاز صادق نے کہا کہ تیسری بار اسپیکر کاعہدہ ملنے پرنواز شریف کا شکرگزار ہوں۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…