جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا مرکز،پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔جمعہ کویہاں قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے ساتھ انتخابات میں دھاندلی پر بات چیت ہوئی،ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی ائی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں، قومی وطن پارٹی کے رہنمائوں سے بھی جمعہ کوملاقات کی، ہم چاہتے ہیں ملک میں ہم آہنگی اور مفاہمت ہو، مولانا فضل الرحمان،جماعت اسلامی نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہاکہ فارم 45ثبوت ہیں کہ ہمارے امیدوارجیتے ہیں مگر فارم 47میں نتائج تبدیل کیے گئے، ہر پانچ سال بعد الیکشن ہوتے ہیں اور متنازع ہوجاتے ہیں، انتخابات کا مقصد فوت ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اصولوں پر قائم رہتے ہوئے الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف مانگتے ہیں۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ اس انتخابات کے بعد معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر حیات نے کہا کہ تحریک انصاف کے سیاسی مذاکراتی عمل کو خوش آمدید کہتے ہیں، انتخابات پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمیں بھی خدشات ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…