جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نےبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی

datetime 16  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے،  17 فروری سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر ،پشاورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہفتہ سے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔ 17 فروری سے ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں میں بتایا گیا کہ 17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران مری،گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ڑالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے۔سندھ میں 18 سے 20 فروری کے دوران آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اِس دوران چند مقامات پر ڑالہ باری کی بھی توقع ہے۔17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دوران گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…