منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ

datetime 16  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان بات چیت کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی جو انتخابات میں دھاندلی اور مستقبل کے لائحہ عمل پرحتمی تجاویز دے گی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے فارم45 سے متعلق ملک بھرکی صورتحال سے مولانا کو آگاہ کیا جس کے بعد مولانا نے پی ٹی آئی مینڈیٹ سے چھیڑچھاڑ پر تحفظات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس اور بیانات کا خیرمقدم کیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد جے یوآئی کے علاوہ جلد جماعت اسلامی سے رابطہ کرے گا۔جے یو آئی کے ساتھ ملاقات میں پارلیمان کے اندر اور باہر مشترکہ سیاسی جدوجہد پر اتفاق ہوا، جلد دونوں جماعتوں کے رہنما ملاقات کریں گے جس کے بعد تجاویز کو حتمی شکل دی جائیگی۔پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ خیبر پختون خوا میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اسمبلی میں حکومت سازی کے معاملے پر جماعتِ اسلامی کے انکار کے بعد مولانا فضل الرحمن سے مدد لینے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی خیبر پختون خوا اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کے ساتھ کے پی میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا گیا تھا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی طرف سے وزیر ِاعظم کے امیدوار عمر ایوب کے لیے جے یو آئی ف کا ووٹ مانگا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…