جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمن نے جو باتیں کی ہیں ان پر تحقیقات ہونی چاہئیں، علی محمد خان

datetime 16  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے جو باتیں کی ہیں ان پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے جو بات کی اس پر دو نکات ہیں، اب تک وہ خاموش کیوں تھے اور دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اس وقت مولانا فضل الرحمن نے اس بات کو روکنے کی کیا کوشش کی؟علی محمد خان نے کہا کہ سخت سے سخت بات کی ہے لیکن کبھی کسی کی ذاتی تضحیک نہیں کی، ماضی میں ہم نے دیکھا کہ بے نظیر بھٹو کو کس طرح ٹارگٹ کیا جاتا تھا، ذاتی تضحیک کی سطح پر کسی جماعت کو نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گفتگو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن اتحاد کے لیے نہیں، ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں پی ٹی آئی بیٹھتی ہے تو پارٹی نظریے کی نفی ہو جائے گی۔علی محمد خان نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کے گھروں میں گیس نہیں آتی، 35 سال سے کون اقتدار میں تھا؟ 2022 میں کراچی میں انتخابی مہم کے لیے آیا تھا، شہر کی صورتحال دیکھ کر دکھ ہوا۔علی محمد خان نے کہا کہ فی الحال تو صرف ایک دن کا احتجاج ہے، لانگ مارچ سے متعلق میرے ذہن میں ابھی کچھ نہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بنایا اور خود اس کی نفی کی، میں مانتا ہوں کہ مریم نواز نے بھی بہت برداشت کیا، ن لیگ کو بھی نقصان پہنچا ہے، میں مانتا ہوں کہ ن لیگ کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئیں لیکن انہوں نے خود اپنے بیانیے کی نفی کی۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنانی، آفیشلی تو کسی مستند لیول پر پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں ہوا، جماعتوں میں رابطہ کاری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا بھی ہو لیکن میرے ساتھ نہیں ہوا، اپنے حق کے لیے ٹربیونلز میں جارہے ہیں اور احتجاج کا راستہ بھی اپنا رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جماعت کا نظریہ ایک بار چلا جائے پھر نہیں آتا۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہوسکتا لیکن ان سے بات ہر مسئلے پر کرسکتے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی میں بھی مخالفت کروں گا، مولانا فضل الرحمن سے بات ہورہی ہے تو ایم کیو ایم سے بھی بات ہونی چاہیے، ماضی میں ایم کیو ایم ہمارے ساتھ رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پرویز خٹک نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، عوام نے ان لوگوں کو پرے پھینک دیا جنہوں نے بانی پی ٹی آئی سے غداری کی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آزاد امیدوار ہمارے ساتھ ہیں صرف ایک لاہور سے امیدوار نے وفاداری بدلی ہے، کسی کو زنجیروں سے نہیں جوڑا جاسکتا جس نے جانا ہوگا تو جائے گا۔انہوںنے کہاکہ قیادت کا واضح مقف ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، کل عوامی مقامات پر پرامن احتجاج کریں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…