منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتار جاری

datetime 15  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے رہنما تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتار جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کیا جائے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی مراسلہ نہیں آیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔رواں ماہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد پی ٹی آئی نے 13 فروری کو علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا تھا۔علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے ڈیرہ اسمعیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…