جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ‘ملیکا راجپوت’ نے خودکشی کرلی

datetime 15  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ اور اداکارہ ملیکا راجپوت نے مبینہ طور پر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ملیکا راجپوت، کنگنا رناوت جیسی ٹاپ اداکارہ کے ساتھ کام کرچکی ہیں، ان کے لاکھوں مداح حیران اور مایوس ہیں، اداکارہ کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملیکا کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور تمام زاویوں سے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ملیکا راجپوت نے کنگنا رناوت کی فلم ‘ریوالور رانی’ میں معاون کردار ادا کیا تھا،
وہ گلوکار شان کے میوزک البم میں بھی نظر آئی تھیں، جس کی وجہ سے وہ کافی مقبول ہوئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیکا راجپوت کا سیاست میں بھی عمل دخل تھا، وہ بی جے پی پارٹی کا حصہ تھیں، حالانکہ انہوں نے پارٹی پر عصمت دری کرنے والوں کی حمایت کا الزام لگا کر خود کو اس سے الگ کر لیا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ کا اپنے اہل خانہ سے کسی وجہ سے جھگڑا تھا جو کہ پولیس کی مداخلت کے بعد حل ہو گیا تھا، اسی لیے اداکارہ کی اچانک موت نے لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…