جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

datetime 14  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔بدھ کو ایک کیس کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصول تو یہی ہے کہ سب اپنا اپنا کام کریں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کو ایسی ہدایات ہیں تو عدالت کو یقین دہانی کرا دیں۔ای ٹی پی بی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ جس بلڈنگ سیتنازع شروع ہواوہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہے، الاٹیز نے جعلی دستاویزات پر زمین اپنے نام کر کے بیچ دی، اب وہاں 5 منزلہ عمارت ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 5 منزلہ بلڈنگ بنتی رہی تب متروکہ وقف املاک بورڈ تماشائی بنا رہا؟چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ملی بھگت کے علاوہ غیر قانونی تعمیرات ممکن نہیں، ایس بی سی اے کے انسپکٹرز اور اوپر کے افسران کے اثاثے چیک کرانے چاہئیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کے سب رجسٹرارز کے اثاثوں کا آڈٹ بھی ایف بی آر سے کرانا چاہیے، آمدن سے زائد تمام اثاثوں سے رقم گرائی گئی عمارتوں کے رہائشیوں کو ملنی چاہیے، سندھ حکومت یہ انکوائری کبھی نہیں کرے گی۔ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ ایس بی سی اے میں کتنے انسپکٹر اور افسران ہیں؟ ڈی جی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ ایس بی سی اے میں مجموعی طور پر 1400ملازمین ہیں، ان میں 600 بلڈنگ انسپکٹر اور 300 سینئر انسپکٹر ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…