جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب کابینہ نے طلبہ کو بلا سود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دیدی

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب کابینہ نے طلبا و طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 40واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں 8فروری کے عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا جس پر چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، انتظامیہ اور فیلڈ فارمیشنز کو مبارکباد دیتا ہوں، نگران حکومت نے قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اور آزادانہ ووٹنگ سے اپنے نمائندے منتخب کئے، ہم جس مقصد کے لئے آئے تھے اس میں سرخرو رہے، مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کرنے کی پوری کوشش کی، پوری ٹیم کا ضمیر مطمئن ہے، ہم نے حتی الوسع عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب کابینہ نے 10 ہزار طلبا و طالبات کو آسان شرائط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کی منظوری دی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ طلبا و طالبات کو پنجاب بینک کے تعاون سے 10 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 7 ہزارالیکٹرک بائیکس طلبا جبکہ 3 ہزار طالبات کو دی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب چیرٹیز کمیشن کی ایپلٹ کمیٹی کی تشکیل، بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹرز کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی۔پنجاب کابینہ نے ریسکیو 1122 ایمولینسز میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے آٹو میٹڈ ایکسٹرنل ڈیفیبریلیٹر نصب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔صوبائی کابینہ نے بہاولپور، لاہور اور ملتان میں ڈرگ کورٹ کے چیئر پرسنز کی تعیناتی کی منظوری دی اور کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے 16 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…