جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتیں، جمعرات تک وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان کریں گے، بیرسٹر گوہر علی خان

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سے 180 نشستیں جیت گئی، جمعرات تک وزیراعظم کیلیے نام کا اعلان کریں گے۔ دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں، بلوچستان میں ہم 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب سے 115، سندھ سے 16 اور خیبرپختونخوا سے 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی پورے ملک سے 180 نشستیں جیت گئی، ہمارے امیدواروں کو 10 سے 25 کروڑ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ جمعرات تک وزیراعظم کیلئے نام کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اللہ نے ہمیں سرخروکیا ہے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا لیکن ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ جس کاجو مینڈیٹ ہے، اسے دیا جائے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بہت جلد انٹراپارٹی الیکشن ہوں گے۔اس موقع پر رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد پہلی بار بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ حکومت بنانے کے لیے، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سوا کسی بھی جماعت سے رابطے کرسکتے ہیں۔علی ظفر نے کہا کہ ایک ہفتے سے 10 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن کو ہمارے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کرنا ہوں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…