جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان مجرم نہیں، صدر پاکستان رہائی کے احکامات جاری کریں، لطیف کھوسہ

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ عمران خان کوئی مجرم نہیں ہے، صدر پاکستان فی الفور عمران خان کو رہائی کے احکامات جاری کریں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو ووٹوں کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا، الیکشن میں تحریک انصاف کو ہاتھ پاں باندھ کر میدان جنگ میں اتارا گیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ آفرین ہے عوام نے انھیں چاروں شانے چت کیا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام کا اختیار ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے نمائندوں کو بھیجے، آرٹیکل 5 عوام کے ساتھ وفاداری کا کہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئین کی تابعداری عسکری قیادت، عدلیہ سب پر لازمی ہے، 25 کروڑ عوام کے سامنے مقدمہ پیش کیا تو عوام نے اعتماد کا اظہار کیا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی جمہوریت نہیں چل سکتی ہے، عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ عمران خان کوئی مجرم نہیں ہے، صدر پاکستان فی الفور عمران خان کو رہائی کے احکامات جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیرپاکستان کی جمہوریت نہیں چل سکتی ہے، یہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام کا ہے، اس الیکشن کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی کہا تھا عوام کے پاس اپنا مقدمہ لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکست کو تسلیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے، ہم سب سے بڑی جماعت کے طور سامنے آئے۔لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 170 پی ٹی آئی ارکان جیت گئیہیں، شکست کو تسلیم کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے، یہ واحد الیکشن تھا، جس میں ووٹرامیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا۔انہوںنے کہاکہ دو پارٹیوں کے درمیان بندر بانٹ ہو رہی ہے، یہ جمہوریت، ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، یہ ذہن سے نکال دیں کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرکے جمہوریت چل سکتی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…