پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، پی ٹی آئی نے کامیاب آزاد امیدواروں سے حلف نامہ مانگ لیا

datetime 13  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کی وفاداریاں تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اْن سے حلف نامہ مانگ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے خیبرپختونخوا سے کامیاب ہونے والے نامزد امیدواروں کو حلف نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی جس پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 38 پر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی قیادت کو بھیج دیا۔

اپنے حلف نامے میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں اور وفاداری کسی صورت نہیں بدلوں گا،پارٹی کی جانب سے جو ہدایات ملیں گی اس پر عمل کروں گا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کے کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ 92 ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے کامیاب اراکین کی تعداد 75، پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی تعداد 54، ایم کیو ایم 17اور دیگر آزاد امیدواروں کی تعداد 4 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…