بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خرم شیر زمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ویڈیو پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ شہید کا بھائی ہوں جس نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کی، شہیدوں کے گھروں کی حفاظت کرنا افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سندھ پولیس گھر میں گھس کر میری بیٹیوں اور بیوی کو ہراساں کر رہی ہے، آدھی رات کو 2درجن پولیس اہلکار اور کئی سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر گئے۔

انہوں نے بتایاکہ مجھے اغوا یا قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے گھر پر فارم 45چوری کرنا ان کا مقصد تھا، جو ہونا تھا وہ ہوگیا احتجاج کرنا اور عدالتوں سے رجوع کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔خرم شیر زمان نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241سے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں ان کو شکست ہوئی تھی۔انہوں نے 48ہزار 610 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…