جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلیے کراچی کی تمام 22 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کیلیے کراچی کی تمام 22 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے، 15 نشستیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور 7 پاکستان پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔پاکستان کا معاشی حب قراردیے جانے والے کراچی کی یہ 22 نشستیں وفاقی حکومت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ نئی حکومت میں شہر قائد کا حصہ ضرور ہوتا ہے۔ہر حکومت کی خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ کراچی کی معاشی اہمیت کے باعث اس کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں رہے، اس بار عام انتخابات 2024 میں سیاسی جماعت کے طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں تاہم مجموعی طور پر آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری رہا، یہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جو بلے کا انتخابی نشان چِھن جانے کے بعد آزادحیثیت سے میدان میں اترے تھے۔

نوازشریف گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو اتحادی حکومت کی دعوت بھی دے چکے ہیں کیونکہ اکثریتی نشستیں جیتنے والی جماعت کو اتحادی حکومت میں خاصی اہمیت حاصل ہوتی ہے، اس لیے کراچی کی ان 22 نشستوں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ماضی میں ایم کیو ایم پاکستان کو اسی اہمیت کے باعث کنگ میکر پارٹی بھی کہا جاتا رہا ہے کیونکہ سادہ اکثریت نہ لینے پر ماضی میں ن لیگ اور پی پی ایم کیو ایم کی حاصل کردہ نشستوں کی مدد لیتی رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کردہ نتائج کے مطابق حلقہ این اے229ملیرسے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارجام عبدالکریم بجار 55 ہزار 732 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ(ن) کے قادربخش 21 ہزار 841 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 230 ملیرسے بھی پی پی امیدوارسید رفیع اللہ 32 ہزار 99 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور علی سیال 23 ہزار 370 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 231 ملیرسے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارخالد محمود علی 43 ہزار 245 ووٹ لے سکے۔

این اے 232 کورنگی 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کی آسیہ اسحاق 88 ہزار 260 ووٹ لیکرکامیاب ہوئیں،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عدیل احمد 66 ہزار 574 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے233کورنگی سے ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف خان ایک لاکھ 3 ہزار 967 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے عبدالجمیل خان 29 ہزار 71 ووٹ لے سکے۔این اے 234 کورنگی سے بھی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار معین عامر پیرزادہ 73 ہزار 687 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فہیم خان 43 ہزار 774 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔این اے 235 کراچی شرقی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد اقبال خان 20 ہزار 185 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیف الرحمان نے 14 ہزار 167 ووٹ لیے۔این اے 236 کراچی شرقی سے بھی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حسان صابر 38 ہزار 871 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی امیدوار مزمل قریشی 32 ہزار 231 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 237 کراچی شرقی سے پیپلزپارٹی کے اسد عالم نیازی 40 ہزار 836 ووٹ لیکر پہلے اورپی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ظہور الدین 33 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 238 کراچی شرقی سے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے امیدوار صادق افتخار 54 ہزار 884 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36 ہزار 884 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 239 کراچی جنوبی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نبیل گبول نے 40 ہزار 77 ووٹ لے کر میدان مارا، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37 ہزار 234 ووٹ لے سکے۔

این اے 240 کراچی جنوبی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ارشد وہرہ 30 ہزار 573 ووٹ لیکرکامیاب ٹھہرے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواررمضان گھانچی 27 ہزار 318 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔این اے 241 کراچی جنوبی سے پی پی پی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔این اے 242 کیماڑی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار مصطفی کمال 71 ہزار 767 ووٹ لے کرجیت گئے، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواردوا خان 53 ہزار 759 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 243 کیماڑی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر پٹیل 60 ہزار 266 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48 ہزار 690 ووٹ لے سکے۔این اے 244 کراچی غربی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار 20 ہزار 48 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے 14 ہزار 73 ووٹ حاصل کیے۔این اے 245 کراچی غربی سے متحدہ قومی مومنٹ کے امیدوار سید حفیظ الدین 57 ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عطا اللہ 36 ہزار 788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 246 کراچی غربی سے متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 32 ہزار 312 ووٹ لے سکے۔

این اے 247 کراچی وسطی سے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64 ہزار 945 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے ، ان کے مقابل پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عباس حسنین 52 ہزار 5 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 248 کراچی وسطی سے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 3 ہزار 82 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان خالد 86 ہزار 342 ووٹ لے سکے۔این اے 249 کراچی وسطی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواراحمد سلیم 77 ہزار 572 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوارعزیرعلی 51 ہزار 152 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔این اے 250 کراچی وسطی سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارفرحان چشتی 79 ہزار 925 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 43 ہزار 659 ووٹ حاصل کیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…