بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کی کال دی ہے، عمیر نیازی

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمیر نیازی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اتوار کو پْرامن احتجاج کی کال دی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور سلمان صفدر کی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو مبارک باد دی ہے، انہوں نے کہا معیشت زمین بوس ہوچکی ہے اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، اب تمام ادارے ملک کے لیے سوچیں۔

عمیر نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے، اداروں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، مکس اچار حکومت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، 50 سیٹوں پر کوئی کیسے حکومت بنانے کا اعلان کر سکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، قوم کے مینڈیٹ کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے نہیں ہونا چاہیے، جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے وہاں کے عوام کل دوپہر نکلیں پْرامن احتجاج کریں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے ہر بار ملک کو ڈیفالٹ کر کے گئے، آج ملک کے سب سے بڑے ادارے سے بانی پی ٹی آئی نے اپیل کی، پولیس سے جو کام کرائے گئے وہ نہیں کرانے چاہیے تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی دن نہیں کہا کہ تھک گیا ہوں یا مجھے جیل سے نکالیں، ہم سمجھتے ہیں یہ مقدے ختم ہونے چاہئیں سارے بے بنیاد کیسز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…