جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیگی امیدواروں سے چوتھی شکست

datetime 10  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو لیگی امیدواروں سے چوتھی شکست ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 125نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 120تھا جہاں 11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو 52321 ووٹوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے 91666 سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے شکست دی تھی ۔

نواز شریف کی نا اہلی کے بعد حلقہ این اے 120میں 11ستمبر 2017ء کو دوبارہ ضمنی انتخاب ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز مجموعی طور پر 61745 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھیں۔25جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار وحید عالم خان نے شکست سے دوچار کردیا ۔

نئی حلقہ بندیوںکے بعد یہ حلقہ 130ہو گیا اور 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کا مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے مقابلہ ہوا جس میں انہیں مجموعی طور پر چوتھی شکست ہوئی ۔غیر سرکاری او ر غیر حتمی نتائج کے مطابق نواز شریف کو حلقہ این اے 130سے ایک لاکھ 71ہزار 24ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15ہزار 43ووٹ ملے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…