نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی سیاست دانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہیں اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے انتخابات کے موقع پر پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے موبائل سروسز کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بھیجی گئی اپنی ای میل میں کہا کہ وہ پاکستانی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پر امید ہیں۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تمام سیاسی رہنمائوں کو مشورہ دیا کہ وہ ووٹوں کی گنتی اور حتمی اعلان تک خود بھی پرسکون رہیں اور اپنے کارکنان کو بھی صبر کرنے کی تلقین اور ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کریں جو تشدد کو بڑھاوا دیتی ہو۔