پشاور (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور کے 8 امیدواروں کی جانب سے اپنے حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔درخواست گزاروں میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان، سابق ایم پی اے ارباب جہانداد، سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا، کامران بنگش، سابق ضلع ناظم ارباب عاصم، علی زمان، ملک حشمت بھی شامل ہیں۔
امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ فارم 45 میں نتائج ہماریحق میں تھے، فارم 47 میں نتائج تبدیل کر دیے گئے ہیں۔درخواست گزاروں کے مطابق فارم 45 کے مطابق درخواست گزار انتخابات جیت چکے ہیں۔امیدواروں کی جانب سے اپنی درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو سرکاری نتائج جاری کرنے سے روکے۔