جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

قبل از انتخابات دھاندلی ،رکاوٹوں کے باوجود عوام نے بانی چیئرمین کے حقیقی آزادی کے ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی

datetime 9  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر انتخابی عمل میں بڑی تعداد میں شرکت پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہیں ،انتخابی عمل میں تاریخ کی بدترین ریاستی مداخلت اور قبل از انتخابات دھاندلی کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دستور، قانون اور جمہوریت پر اپنے غیرمتزلزل ایمان کا اظہار کرکے پاکستان کو نئی راہ دکھائی ہے ۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور سینیٹ میں پارلیمانی قائد بیرسٹر علی ظفر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر خصوصاً کراچی میں متعدد حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل تاخیر سے شروع ہوا یا مسلسل روک ٹوک کا شکار رہا، بدترین قبل از انتخابات دھاندلی اور بے شمار رکاوٹوں کے باوجود عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حقیقی آزادی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ابتدائی نتائج نہایت حوصلہ افزا ء ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کثیر نشستوں پر واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں،ابتدائی نتائج میں عمران خان کے امیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات کے بعد نتائج کو تشویشناک سست روی کا شکار کیا جارہا ہے۔

عمر ایوب خان اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ متعدد حلقوں میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں لگی سکرینوں کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئیں،عوام کے مینڈیٹ کو بند کمروں کی سازش کا نشانہ بنانے یا اس میں غیرقانونی چھیڑ چھاڑ کے نتائج نہایت منفی اور مہلک نتائج مرتب ہوں گے، لندن منصوبے کے تحت ریاسی پناہ میں وطن واپس لائے جانے والے بھگوڑے کو دونوں نشستوں سے واضح ناکامی کا سامنا ہے جبکہ اس کی جماعت شکست سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بندکمروں کی سازش کے تحت 2013 کی طرح کسی لاڈلے کی وکٹری سپیچ کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی تو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، نتائج میں مداخلت سے شکست خوردہ عناصر کی شکست کو جبرا کامیابی میں بدلنے کی کسی کوشش کو عوام قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کسی جھانسے یا ترغیب میں آئیں نہ ہی اپنی توجہ دستخط شدہ اور مہر لگے نتائج کے حصول کے علاوہ کسی اور چیز کی جانب مرکوز کریں، امیدواران اور کارکنان دستخط شدہ اور مہر لگے فارم 45 حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشنز نہ چھوڑیں نہ ہی مصدقہ فارم 47 لئے بغیر ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے ہٹیں، الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مکروہ عمل میں سہولت کاری کی بجائے نتائج کا بلاتاخیر اجرا ء یقینی بنائے، عوام کی بے مثال تائید اور ریکارڈ کامیابی کے ساتھ ان شا اللہ منتخب جمہوری حکومت قائم کریں گے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر وزارتِ عظمی پر بٹھائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…