جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

عبد القادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کی ویڈیو وائرل

datetime 9  فروری‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے ضلع کیماڑی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر وہاں توڑ پھوڑ کرنے اور بیلٹ باکسز کو توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی عبدالقادر مندوخیل کی ویڈیو میں انہیں اپنے کارکنان کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا دروازہ توڑ کر گھستے اور اسٹاف کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں عبدالقادر مندوخیل کے ہمراہ متعدد نوجوان کارکنان دکھائی دیتے ہیں جو ان کا ساتھ دے کر پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں خود عبدالقادر مندوخیل کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ کرنے اور وہاں موجود بلیٹ باکسز کو توڑنے اور بیلٹ پیپرز کو پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب کی اور کہاں کی ہے لیکن صحافی کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی پولنگ کی ہے۔عبدالقادر مندوخیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی اور لکھا کہ مذکورہ شخص نہ صرف قانون ساز ایوان کے رکن رہ چکے ہیں بلکہ خود کو وکیل اور انسانی حقوق کا علمبردار بھی کہتے ہیں۔عبدالقادر مندوخیل کی مذکورہ ویڈیو پر تاحال ان کی جانب سے یا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…