منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے عبدالقادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

datetime 9  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کی جانب سے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرنے اور بیلٹ باکسز کو توڑنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مذکورہ حلقے کے ریٹرنگ آفیسر (آر او)کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عبدالقادر مندوخیل کے خلاف الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 171، 172 اور 176 کے تحت کارروائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ریٹرنگ آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 196 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرکے عبدالقادر مندوخیل کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو رپورٹ فراہم کریں۔خیال رہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنے کارکنان کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوکر وہاں توڑ پھوڑ کرتے دیکھا گیا ۔ویڈیو میں خود عبدالقادر مندوخیل کوپولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ کرنے اور وہاں موجود بلیٹ باکسز کو توڑنے سمیت بیلٹ پیپرز کو پھاڑتے ہوئے دیکھا گیا ۔الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق بیلٹ باکسز کو توڑنا، بیلٹ پیپرز کو پھاڑنا اور پولنگ اسٹیشن میں بدتمیزی کرنا جرم ہے اور مجرم کو سزا اور جرمانے کی قید ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…