بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن پنجاب کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 48شکایات موصول ہوئیں

datetime 8  فروری‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن پنجاب کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 48شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری حل کرا دیا گیا، کئی پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ دھاندلی کی شکایات بھی موصول ہوئیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے، کئی پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں معمولی نوعیت کے جھگڑے بھی ہوئے تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوی مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پو لیا ۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کے مطابق صوبہ پنجاب میں پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا،پولنگ کے دوران امن و امان کی خرابی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،مجموعی طور پر پولنگ کا انعقاد تسلی بخش رہا۔صوبائی الیکشن کنٹرول روم میں پولنگ ڈے پر 48شکایات موصول ہوئیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پی پی173لاہور میں پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کی خبرپر فوری نوٹس لیا گیا اورپولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑا ختم کروایا۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 97کے پولنگ اسٹیشن نمبر 223اور224پر استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کی جانب سے مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا اور جھگڑے کی بھی اطلاع موصول ہوئی تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل کسی رکاوٹ کا شکار نہیں ہوا ۔فیصل آبادکے حلقہ این اے 100اور پی پی 108میں بھی جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی تاہم الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھگڑے پر قابو پا لیا۔این 118اور پی پی 290ڈی جی خان میں بھی جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے پولنگ کے عمل میں کچھ دیر کے لئے تعطل آیا ۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا۔ رحیم یار خان صادق آباد چک نمبر 171کے پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ ترجمان کے مطابق کارکنان میں جھگڑا پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا،جھگڑے کی وجہ سے پولنگ کا عمل قطعی نہیں رکا ۔این اے 197اور پی پی 276کوٹ ادو کے پولنگ اسٹیشن تحصیل چوک سرور شہید پر بھی کارکنان کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ۔ ترجمان کے مطابق جھگڑے کا واقع پولنگ اسٹیشن کے باہر وقوع پذیر ہواجس سے پولنگ کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔این اے 59چکوال /تلہ گنگ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر تصادم ہوا تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فوری مداخلت کرا کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس کے ذریعے امن و امان کی فضا ء فوری بحال کرا لی گئی۔ علاوہ ازیں این اے 46اسلام آباد میں فہرستوں کے ردو بدل کی وجہ سے پولنگ کا عمل تعطل کا شکار ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق معاملات فوری حل کر لئے گئے جس کیو جہ سے پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔الیکشن کمیشن نے این اے 128لاہور میں پولنگ اسٹیشن کے اندر کیمپ لگانے کی شکایت درج کرائی گئی تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ افسران نے تصدیق کی کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں کوئی کیمپ موجود نہیںاور پولنگ کا عمل پر امن ماحول میں جاری ہے ۔این اے 129کے پولنگ اسٹیشن نمبر 265 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ کا عمل رکنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کی تردید کہتے ہوئے کہا گیا کہ ریٹرننگ افسرنے تصدیق کی کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…