جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں ،مسائل کو حل کرنا ہے تو ایک جماعت کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے ‘ نواز شریف

datetime 8  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مخلوط حکومت بننے کے حوالے سے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ایک جماعت کی اکثریتی حکومت ضروری ہے ،دوسروں پر دارو مدار نہیں ہونا چاہیے ،ملک ٹھیک چل رہا تھا ان لوگوں نے آکر قوم کے خواب بکھیرے اور انہیں خراب کیا ، جو کاری ضرب لگائی گئی ہے ہم اس کو ٹھیک کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 128میں و وٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز ، این اے 128سے امیدوار عون چوہدری ، صوبائی امیدوار عمر سہیل ضیاء بٹ بھی موجود تھے ۔نواز شریف نے کہا کہ اس ملک میں بد تہذیبی ،بد تمیزی ، رعونت ،گالی گلوچ اورقوم کو تباہ و برباد کرنے کا جو کلچر ہے انتخابات کے بعد اس کاخاتمہ ہوگا،عوام کی زندگیوں میںآسانیاں آئیں گی ،مہنگائی کا خاتمہ ہوگا،پاکستان کے لوگ خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے،یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے ، ان لوگوں نے آ کر قوم کے خواب بکھیرے انہیں خراب کیا جس سے معاشرے میں بیگاڑ پیدا ہوا ،معاشرے ٹھیک چل رہا تھا انہوں نے بڑی ضرب لگائی ہے ،ہم اس کو ٹھیک کریں گے۔نواز شریف نے مخلوط حکومت کے سوال کے جواب میں ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نہ لو ،ملک کے جو مسائل ہیں اس میں ایک جماعت کو اکثریت ملنا ضروری ہے ،اگر مسائل کو حل کرنا ہے تو ایک جماعت کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے ،دوسروں پر دارو مدار نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوںنے مریم نواز کے وفاق یا صوبے میں جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا پارٹی فیصلہ کرے گی ،میں اکیلے فیصلے نہیں کرتا ۔انہو نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی کے لئے بڑی جدوجہد ہے ،مریم نواز برے وقت میں پارٹی کے لئے بہت کام کیا ہے ،اسی طرح شہباز شریف کی خدمات ہیں اور بہت سارے ساتھیوں کی خدمات ہیں ، انہوں نے جلیں کاٹی ہیں ، صرف ہم بڑوں نے جیلیں نہیں کاٹیں بچوں نے بھی جیلیں کاٹی ہیں، حمزہ شہباز اور مریم نواز نے جیلیں کاٹیں،ہم بڑی قربانیاں دے کر یہ دن ریکھ رہے ہیں یہ دن ایسے نہیں ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…