لاہور(این این آئی) کئی ووٹرز اپنے ووٹ آبائی حلقوں سے دوسرے حلقوں میں منتقل ہونے کی شکایات کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹنگ لسٹ میں غلطیاں سامنے آئیں۔ پولنگ اسٹیشنز پہنچنے والے ووٹرز اپنے ووٹ تلاش کرتے رہے لیکن ووٹر لسٹ میں ان کے نام درج نہیں تھے ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کئے بغیر پولنگ اسٹیشنز آنے والے متعدد ووٹرز بھی ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار نظر آئے ۔