جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عام انتخابات،جمائمہ نے ایکس پر پی ٹی آئی کی حمایت میں کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

datetime 8  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے ایک دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہیش ٹیگ #votePTIکا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو یا تصویر بنائیں اور بتائیں کہ ‘میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا’ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔قاسم خان نے یہ ٹوئٹ اپنے غیر تصدیق شدہ اکائونٹ سے کیا لیکن اس کو توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب جمائمہ نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔قاسم خان نے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اپنے بڑے بھائی سلیمان خان کے ساتھ پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے یہ ٹوئٹ کی اور لوگوں سے 8 فروری کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔قاسم خان اور سلیمان خان کی پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے وہی تصویر جمائمہ گولڈاسمتھ نے ہیش ٹیگ پاک الیکشن 8 فروری لکھ کر ٹوئٹ کی اور پھر 10 منٹ بعد جمائمہ نے وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی البتہ قاسم خان کی ٹوئٹ پر ان کا ری پوسٹ اب بھی ان کی ایکس سابقہ ٹوئٹر وال پر موجود ہے۔ جمائمہ کی جانب سے 7 ہزار لوگوں کے شئیر کہے جانے کے بعد وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف انصاف کا بلے کو اپنا انتخابی نشان کے طور پر استعمال کرنے کا کیس ہارنے کے بعد جمائمہ اور قاسم نے اپنی پوسٹ میں صرف پی ٹی آئی کے جھنڈے کا استعمال کیا۔22دسمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر پارٹی کا انتخابی نشان بلا ان سے چھین لیا جس کے باعث پی ٹی آئی کے ہزاروں امیدواران مختلف انتخابی نشانوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس سے قبل جمائمہ کی جانب سے اپنے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلنے والے جعلی ایکس اکائہنٹ کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمپین کی حمایت کی جارہی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…