جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے بعد 53 ممالک میں 2024 میں انتخابات ہوں گے

datetime 7  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ساڑھے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز 8 فروری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، تاہم پاکستانیوں کے علاوہ بھی دیگر 53 ممالک کے عوام رواں برس کے اختتام تک ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔امریکی میگزین ٹائم کے مطابق سال 2024 میں ریکارڈ 64 ممالک میں انتخابات ہوں گے اور تقریباً دنیا کی نصف آبادی حق رائی دہی کا استعمال کرے گی۔

سال 2024 میں جن 64 ممالک میں انتخابات ہونے تھے، اس میں سے 9 ممالک میں 7 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہوگیا ، پاکستان میں 8 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔اسلامی ملک آذر بائیجان کے عوام نے 7 فروری کو نیا صدر منتخب کرنے کے لیے حق رائی دہی کا استعمال کیا جب کہ جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ 7 جنوری کو انتخابات ہوئے تھے۔اسی طرح پرتگال میں 4 فروری، کوسٹا ریکا میں بھی 4 فروری جب ایل سلواڈور میں انتخابات کا پہلا مرحلہ بھی 4 فروری کو ہوا اور وہاں دوسرا اور حتمی مرحلہ آئندہ ماہ مارچ کے آغاز میں ہوگا۔

جنوبی ایشیائی ملک بھوٹان میں بھی گزشتہ ماہ 9 جنوری کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھیجب کہ تائیوان میں بھی 13 جنوری کو عوام نے ووٹ کا استعمال کیا۔سال 2024 کے آغاز سے 8 فروری تک پاکستان سمیت مجموعی طور پر 9 ممالک کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہوں گے جب کہ دیگر 53 ممالک کے عوام ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔آئندہ چند ہفتوں میں بھارت میں بھی ریاستی اور راجیا سبھا کے انتخابات ہوں گے جبکہ ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی رواں برس انتخابات کا انعقاد ہوگا۔یوں رواں برس نومبر میں امریکا میں بھی صدارتی انتخابات ہوں گے جب کہ برطانیہ سمیت یورپین یونین پارلیمنٹ کے انتخابات بھی رواں سال ہی ہوں گے۔اسی طرح روس، اسپین، آسٹریلیا، سری لنکا، شمالی کوریا، انڈونیشیا، مالدیپ، کمبوڈیا، تیونس، الجزائر، روانڈا اور سینیگال سمیت 9 فروری سے لے کر 31 دسمبر 2024 تک مزید 53 ممالک میں انتخابات ہوں گے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…