جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشین میں انتخابی دفتر پر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

datetime 7  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشین/اسلام آباد (این این آئی)بلوچستان کے ضلع پشین میں آزاد امیدوار کیانتخابی دفتر پر خودکش دھما کے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا۔ہسپتال حکام کے مطابق دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال خانوزئی منتقل کردیا گیا ہے۔

خودکش حملہ این اے 265 کے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود رہے اور پشین و ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعت کے دفتر کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کی ہیں۔بتایا گیاکہ چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو ان واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…