جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے تقریباً 6 لاکھ اہلکاروں کو فرائض سونپ دیئے گئے

datetime 7  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور ( این این آئی) الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کے لئے ملک بھر میں آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے پانچ لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں کوئیک رسپانس فورس کے 1لاکھ 6942اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 23ہزار 940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ مجموعی طور پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک لاکھ 30ہزار 882اہلکار پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوش گوار واقعے کی روک تھام کے لیے ڈیوٹی دیں گے۔ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے ملک بھر میں پولیس کے 4لاکھ 65ہزار 736اہلکاربھی تعینات ہوں گے ۔

آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 5لاکھ 96ہزار 618اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے لئے پولیس کے 2لاکھ 16ہزار اہلکار ، سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535اور بلوچستان میں 46481پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…