جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

9 فروری کو مریم کے پاپا بولیں گے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ ,بیرسٹرگوہر علی

datetime 6  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے،نواز شریف نے ہمیشہ ڈیل کی سیاست کی ہے،بلاول بھٹو زرداری اب سیاست سیکھ رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اب عوام کے دلوں میں ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آنے والا وزیر اعظم عوام کی طاقت سے آئے گا، پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں پارلیمان کی بالادستی شامل ہے۔ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، ہم مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں دی گئی اورنہ نکلنے کی اجازت ہے،تمام پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ہیں،عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ بانی مائنس ہوگئے ،بانی پی ٹی آئی پربوگس کیسز بنائے گئے،بانی چیئرمین کوعوام سے دورکیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ عوام جان چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی دلوں کے دھڑکن ہیںاور 8 فروری کو پی ٹی آئی کو تہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ، 8 فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، حکومت اگر بنے گی تو صرف پی ٹی آئی کی بنے گی،9 فروری کے مریم کی پاپا بولیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے پیسوں کے ذریعے ہونے والے جلسوں سے میرے کنونشن بڑے ہیں ،نواز شریف کا ملک سے باہر جانا بھی متنازعہ ہے اور واپس آنا بھی متنازعہ ہے جبکہ بلاول کے ساتھ کوئی جذبہ نہیں اس کا صرف یہ مقصد ہے کہ آزادامید واروں کو ملا کر حکومت بنائے لیکن بلاول بھول چکے ہیں کہ یہ امیدوآر آزاد نہیں بلکہ پی ٹی آئی ٹائیگر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گوہر خان کا 27سالہ سیاست کا مقصد موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا تھا جو کہ میرے شکل میں ثابت ہوگیا ،سینیٹ اور دیگر خصوصی نشستوں اور عہدوں پر میرا کوئی رشتہ دار نہیں ہوگا باجوڑ میں ریحانزیب کے قتل ہمارے لئے بڑا نقصان ہیں ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موجودہ تمام پی ٹی آئی امیدواروں نے سخت مشکلات میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا اس لئے ان پر مکمل اعتماد ہے، پی ٹی آئی کارکنان فارم 45 حاصل کرنے تک پولنگ اسٹیشن میں رہیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…