جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے9بھارتی شہریوں کی جان بچالی

datetime 5  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی)پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے نو بھارتی شہریوں کی جان بچالی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندر میں پھنسی ایس اے ایس فائیو نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈی نیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی جس پر کشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیاگیا۔

ریسکیو ٹیم نے کشتی کو تلاش کرکے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملے کو طبی امداد فراہم کی، عملے نے پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے کشتی چوبیس فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی تھی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…