جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستان میں عام انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا اعلان

datetime 5  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) فروری، 2024ء میں، پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی ٹک ٹاک نے غلط اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے اور پلیٹ فارم پر انتخابی شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششوں کا اعلان کر دیا ہے۔ مختصر ویڈیوز کے اس پلیٹ فارم کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات ،اس اہم مدت کے دوران ،محفوظ، مستند اور قابل اعتماد معلوماتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

غلط اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کے لیے اپنے مضبوط عالمی فریم ورک کی بنیاد پر ٹک ٹاک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کی جانچ کرنے والے ادارے ایجنسی فرانسـ پریس (Agence FranceـPresse: AFP) کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ پاکستانی انتخابی تناظر کو خاص طور پر اْجاگر کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں،ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی شفافیت و دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں بھی مقامی کمیونٹی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ یہ شراکتیں ٹک ٹاک کو ممکنہ غلط معلومات کی نشاندہی کرنے، ان پر مناسب کارروائی کرنے اور اہم واقعات کے بارے میں اپنی کمیونٹی کے ساتھ درست معلومات کی اشتراک کرنے کے قابل بناتیں ہیں۔ٹک ٹاک کے حقائق کی جانچ کرنے والے شراکت دار پلیٹ فارم پر کانٹینٹ کو اعتدال پسند نہیں کرتے ہیں لیکن ان کے جائزے قابل قدر رائے فراہم کرتے ہیں جس سے ٹک ٹاک کو مناسب کارروائی کرنے میں مدد ملتی ہے جو اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو برقرار رکھتا ہے۔

ٹک ٹاک کی حکمت عملی میں جدیدفیچرز والی مصنوعات شامل ہیں جن کا مقصد صارفین کو آگاہی اور پلیٹ فارم کی شفافیت و دیانتداری کو برقرار رکھنے میں شرکت کو بڑھانا ہے۔ ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر پاکستان الیکشن سینٹر بھی قائم کیا ہے جس انگریزی اور اردو، دونوں زبانوں میں صارفین کو ووٹنگ کے طریقہ کار اورووٹ ڈالنے کے مقامات سمیت مستند معلومات فرہم کرے گا۔ علاوہ ازیں، استعمال میں آسان رپورٹنگ ٹولز بھی صارفین کو ممکنہ گمراہ کن کانٹینٹ کی بآسانی شناخت کرنے اور رپورٹ کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔ صارفین پر مبنی یہ نقطہ نظر ایک محتاط اور ذمہ دار کمیونٹی کو فروغ دیتا ہے جو انتخابات کے دوران انتہائی اہم ہوتا ہے۔

مزید برآں، ٹک ٹاک تعلیمی کانٹینٹ اور ایپ میں گائیڈز فراہم کرکے بھی اپنے صارفین کو آگاہی دینے کے لیے پر عزم ہے۔ یہ اقدامات کمیونٹی کو قابل اعتماد معلومات کو سمجھنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ اس طرح انتخابی عمل میں باخبر شرکت کو تقویت ملتی ہے۔ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز کا نفاذ، جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں، اس کی غلط معلومات سے نمٹنے کے حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ایک کثیر جہتی نقطہ نظر استعمال کرتا ہے جس میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کو حذف کرنا، سرچ کے نتائج کے مستند ذرائع پر منتقل کرنا اور غیر مصدقہ معلومات کی نشاندہی شامل ہیں۔ یہ جامع نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ایک محفوظ جگہ ہے جو انتخابات سے متعلق نقصان دہ معلومات سے پاک ہو۔شفافیت اور تعاون کو ٹک ٹاک کی کوششوں میں مرکزیت حاصل ہے۔

ماہرین، سیفٹی ایڈوائزری کونسلز اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے، ٹک ٹاک اپنے پالیسی فریم ورک کو بہتر بناتا ہے اور ایپ کے اند قابل اعتماد معلومات کے ذرائع کی ترقی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ باہمی تعاون ٹک ٹاک کے ایک ذمہ دار سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے قریب آرہے ہیں، ٹک ٹاک اس بات کو یقینی بنانے کیلیے وقف ہے کہ اس کا پلیٹ فارم خوشی اور تخلیقی صلاحیتوں کا ذریعہ ثابت ہونے کے ساتھ قابل اعتماد اور حقائق پر مبنی معلومات کا مستند ذریعہ بھی ثابت ہو۔ ٹک ٹاک پاکستان اور عالمی سطح پر اپنی کمیونٹی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دیتا ہے جہاں مستند کانٹینٹ فروغ پاتا ہے اور غلط معلومات سے پوری تندہی کے ساتھ نمٹنا جاتا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…