منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے’جہانگیر ترین

datetime 5  فروری‬‮  2024 |

ملتان ( این این آئی) استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت بنے گی، نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے، میں نواز شریف کے ساتھ کام کروں گا کیونکہ شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، 8فروری کو کامیاب ہوکر سب سے پہلے معیشت کو چمکائیں گے، معیشت مستحکم ہوگی تو ملک میں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عقاب اور شیر کی جوڑی کو کامیابی دے، کوشش ہوگی امید رکھنے والوں کی امید پر پورا اتروں، مجھے جو اللہ نے دیا اس سے لوگوں کے حالات بہتر کر رہا ہوں، شیر ہو یا عقاب ہم سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو تمام لوگ ترقی کریں گے، اللہ ہمیں کامیاب کرے 8تاریخ کے بعد معیشت کو چمکائیں گے، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں پیدا ہوں گی، لاکھوں کی تعداد میں نوکریاں ملیں گی، تنخواہوں میں اضافہ کریں گے، میاں نواز شریف سے ملکر کام کرنے سے خوشی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد سب سے پہلے حلقے کی حالت بدلیں گے ، انشا اللہ حلقے کا کام 100کی بجائے 500 سے شروع کریں گے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ملتان کے لوگوں کا جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہے، میرا بیٹا مستقل طور پر ملتان میں ہوتا ہے، یہ میرا آبائی گھر ہے لیکن آیا یہاں دیر سے ہوں، اللہ نے مجھے موقع دیا کہ اپنے آبائی گھر کی خدمت کروں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…