جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور پولیس نے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی

datetime 3  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور پولیس نے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی۔ نفری میں کمی کے باعث پی ٹی آئی، اے این پی،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے امیدواروں کو پولیس گن مین نہیں دے سکتے، پولیس نے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق نفری میں کمی کے باعث پی ٹی آئی، اے این پی،جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے امیدواروں کو پولیس گن مین نہیں دے سکتے۔پشاور پولیس کو انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے پی ٹی آئی کے تیمور سلیم جھگڑا، ارباب شیر علی، جماعت اسلامی کے امیدوار صابر حسین اعوان، سابق صوبائی اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی اور دیگر امیدواروں نے سکیورٹی کے لئے گن میں دینے کی درخواستیں دی تھیں۔

پولیس نفری میں کمی کے باعث کیپیٹل سٹی پولیس نے امیدواران کو تحریری طور پر مشورہ دیا ہے کہ تمام امیدوار رجسٹرڈ سکیورٹی کمپنیوں سے گارڈز لے کر اپنی سکیورٹی یقینی بنائیں۔پشاور پولیس کے مطابق تمام امیدواروں کی کارنر میٹنگز اور جلسوں کے لیے سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پولیس اہلکار الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہیں گے، پولیس کے پاس امیدواران کو سکیورٹی دینے کے لیے اضافی نفری نہیں ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…