ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

کوکنگ گھی، انڈوں اور دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

datetime 3  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ادارہ شماریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کے برعکس ملک میں مہنگائی کا زور ٹوٹنے لگا ہے اور مسلسل دو ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصدکمی ہوئی اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر39.45 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی کا حامل طبقہ زیادہ متاثر ہوا اور مذکورہ طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 43.58 فی صد رہی۔ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 17کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران چکن، پٹرول، ڈیزل، گوشت سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں۔اعداد وشمار کے مطابق پٹرول 5.20 فیصد، چکن 1.88 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل 0.95 فیصد، انرجی سیور 0.70 فیصد، دال مونگ 0.34 فیصد، مٹن 0.33 فیصد، بیف 0.15 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب آلو کی قیمت میں 1.25 فیصد، ٹماٹر 18.28 فیصد، پیاز 6.99 فیصد، کوکنگ گھی 0.36 فیصد، انڈے7.77 فیصد، ایل پی جی 1.53 فیصد، دال مسور 0.80 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…