جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

(ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ کی جہانگیر ترین سے ملاقات ،آئی پی پی میں شامل

datetime 3  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد/تاندلیانوالہ ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اور این اے 97سے آئی پی پی کے امیدوار ہمایوں اختر خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ عائشہ رجب بلوچ نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین سے ملاقات کر کے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے عائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنایا ۔

عائشہ رجب بلوچ نے این اے 97سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خان کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ علاوہ ازیں تنظیم حزب الرحمن ،دربار قادر بخش شریف سید محمد عبداللہ شاہ کے سجادہ نشین سید محمد شیراز نے اپنے ہزاروں مریدین سمیت استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوارہمایوں اختر خان اور حلقہ پی پی 102سے امیدوار سردار سکندر حیات جتوئی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان کے حق میں دستبردار ہونے والے امیدوار احسن ریاض فتیانہ اور ایم امین وٹو سمیت دیگر شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، وکلاء برادری نے بھی 8فروری کے انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کے پورے پینل کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کر ادی ۔

ہمایوں اختر خان اور سردار سکندر حیات جتوئی نے ممتاز آباد،گلشن رحمان، رسول پورہ، تاندالیانوالہ میں کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسے سے خطاب کیا ۔ہمایوں اختر خان اور سردار سکندر حیات بلوچ نے تاندلیانوالہ بار کا بھی دورہ کیا جہاں وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ چوہدری اشفاق احمد گجر کی جانب سے ممتاز آبادمین روڈ تاندلیانوالہ میں منعقدہ جلسے میںشرکت کیلئے آمد کے موقع پر بھی ہمایوں اختر خان اور سردا ر سکندر حیا ت جتوئی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،شرکاء نے گل پاشی کی اورہارے پہنائے جبکہ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ہمایوں اختر خان نے دربار قادر بخش شریف سید محمد عبد اللہ شاہ کے سجادہ نشین سید محمد شیراز اور ان کے مریدوں کی جانب سے حمایت کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جس طرح جوق در جوق ہمار ے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہائیوں کے بعد عوام میں مایوسی کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ۔ میرا اس علاقے سے دیرینہ تعلق ہے ، میں نے فیصلہ کر لیا ہے اب میں نے اپنی باقی کی سیاست اس حلقے کی خدمت کیلئے کرنی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں آج تک صرف 2خاندانوں نے سیاست کی ہے لیکن انہوں نے بدلے میں اس حلقے اور یہاں کی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ میں ایک شہید جرنیل کا بیٹا ہوں جس نے اس ملک کی خاطر اپنی جان دی ، میرے لیے حلقے میں بسنے والی ساری قومیں قابل احترام ہیں،لیکن میری ان سے اپیل ہے کہ سب نے 8فروری کو اس حلقے اور یہاں بسنے والوں کی محرومیوں کا سوچنا ہے ،76سالوں سے آپ 2 خاندانوں کو اقتدار میں لا رہے ہیں لیکن انہوں نے آپ کے لیے کچھ نہیں کیا،8فروری کو جو الیکشن ہونے جارہا ہے سیاسی جماعتوں نے پھر انہی خاندانوں میں ٹکٹ بانٹ دئیے ہیں،تبدیلی کی دعویدار پارٹی نے بھی خاندانی سیاست کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ میں 37سال سے پاکستانی سیاست میں ہوں ،وفاقی وزارتیں سنبھالی ہیں ،میں نے لاہور کی سیاست میں بڑے بڑے برج الٹائے ہیں ،خدا کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے اس حلقے میں بھی 8 فروری کو تبدیلی لائیں گے اورخاندانی برج الٹائیں گے،قبضہ مافیا ، ٹھیکیداری اور کمیشن مافیا کو شکست فاش دیںگے ۔

آج حلقے کے لوگ یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ انہیں دہائیوں سے سوائے محرومیوں کے کیا ملا ہے ، ان کے بچوں کو معیاری تعلیم اور علاج میسر نہیں ، پینے کا صاف پانی نہیں ، گلی محلوں میں ابتر صورتحال ہے ، رابطہ سڑکیں نہیں ، نوجوان مایوس ہیں کیونکہ ان کے پاس روزگار نہیں، کسان محنت کرنے کے باوجود کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہم نے جو منشور پیش کیا ہے وہ زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ ایسا قابل عمل منشور پیش کیا ہے جس پر آپ کی حمایت سے عمل کر کے دکھائیں گے اور اس حلقے کی تقدیر بدلے گی ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…