منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا

datetime 1  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت عمران خان نے جج قدرت اللہ سےکہا کہ میں اور بشریٰ بی بی قرآن پاک پر حلف لینےکو تیار ہیں، خاور مانیکا بھی حلف لے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھا، قرآن اٹھانےکو تیار ہوں۔خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا سے ڈرو، تم نے میرا گھر بربادکیا۔

عمران خان نے عدالت سے قرآن پاک پر حلف لینےکی ضدکی، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ حلف لینےکے بعد آپ کا حقِ جرح ختم ہو جائےگا۔عدالت نے آرڈر لکھوایا کہ قرآن پاک پر حلف لینے پر ملزمان کا حق جرح ختم ہوگا۔اس پر بانی پی ٹی آئی حلف لینے سے مکر گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم حلف بھی لیں گے اور جرح بھی کریں گے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ حلف نہیں لے سکتے آپ نے گواہ سے حلف لینےکی آفرکی ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی خاور مانیکا کو حلف کی پیشکش کو ریکارڈکا حصہ بنا دیا۔کیس کی سماعت کل صبح 9 بجے تک ملتوی کردی گئی۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف عدت میں نکاح کیس میں عدالت نے تمام چار گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔گواہان میں مفتی سعید، عون چوہدری، خاور مانیکا اور محمد لطیف شامل ہیں، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے 2 گواہان خاور مانیکا اور عون چوہدری پر جرح مکمل کرلی، وہ کل مزید 2 گواہان محمد لطیف اور مفتی سعید پر جرح کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…