ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا ایک بار پھر نجی اسکولوں کو بچوں کے لئے بسیں خریدنے کا حکم

datetime 1  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی، پرائیویٹ اسکولز 50فیصد بچے گھر سے اسکول بسوں پر سفر کرنے کا عمل یقینی بنائیں گے۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے دو سال قبل محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا تھا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کروایا۔

عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا، عدالت نے موٹروے ، محکمہ جنگلات، پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اور ہاسنگ سوسائٹیز کو ہدایات جاری کیں۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جارہے ہیں۔عدالت نے جوہر ٹان کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اور ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگانے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…