اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ دھمکیاں بند کرے، ہماراجوابی وارفوری ہوگا،ایران

datetime 1  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکہ سے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکہ کے حملے کی صورت میں ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہو گا۔ادھرایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں اپنے وفادار دھڑوں کو ملک میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنی فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران اپنی زمینوں، مفادات اور شہریوں پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گا۔

ادھرایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں اپنے وفادار دھڑوں کو ملک میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنی فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی کہ شام کے صحرا اور دیر الزور میں ایران نواز دھڑوں کے تمام مقامات خاص طور پر دیر الزور کے مقامات پر دو دن سے الرٹ جاری ہے۔ اس کے علاوہ بوکمال، المیادین تدمر کے دیہی علاقوں میں عراقی الحشد ملیشیا کے عناصر کی موجودگی کی وجہ سے ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…