جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کی تلاش جاری

datetime 1  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سینٹرل جیل اڈیالہ کے لیے افغانستان و بیرون ملک سے آئی دو مختلف دھمکی آمیز کالوں اور تین دن میں جیل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کالرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سیکیورٹی ادارو نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ اڈیالہ جیل کے لائن آفیسر اے ایس آئی سجاد حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق جیل کے سرکاری نمبر پر کالیں کرنے والے نامعلوم کالر نے بتایا کہ وہ افغانستان سے بول رہا ہے، کالر کی جانب سے پہلی کال دن اڑھائی بجے اور دوسری کال شام سوا چار بجے کی گئی، پہلی کال کا کوئی نمبر جیل کے فون کی سی ایل آئی پر ظاہر نہیں ہوا۔متن مقدمہ میں بتایا گیا کہ دوسری مرتبہ والی کال کا نمبر 971 کوڈ کے ساتھ ظاہر ہوا، دھمکی آمیز کالوں سے جیل میں سخت خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور دھمکیاں دینے والے کالرز کی تلاش کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…