جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

datetime 1  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا جنرل باڈی اجلاس پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں طلب کیا گیا،جنرل باڈی ورچوئل اجلاس میں کوئٹہ پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ممبران اور عہدیداران شریک ہوئے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی ۔پی ٹی آئی اعلامئے کے مطابق قرارداد پاس ہونے کے بعد اب جلد انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جائیں گے، پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔

جاری اعلامئے کے مطابق اجلاس میں رئوف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر فیڈرل مقرر کردیا گیا جبکہ قاضی محمد انور خیبر پختون خواہ، ولید اقبال پنجاب، نورالحق قریشی سندھ، سید اقبال بلوچستان اور شاہ ناصر گلگت بلتستان کے صوبائی الیکشن کمشنر مقرر کئے گئے، قرارداد کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے جبکہ 3جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کردہ امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے۔قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیڈر رہیں گے۔ جاری اعلامئے میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوگا، اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر تنظیمی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔قرارداد میں بانی چیئرمین عمران خان اور اہلیہ سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان اور لیڈروں کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…