اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے اے آئی جی برائے تفتیش و شکایات کی سربراہی میں شکایات سیل برائے تارکین وطن قائم کر دیا گیا ہے،شکایت سیل کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد کیپٹل پولیس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اے آئی جی برائے تفتیش و شکایات سید عنایت علی شاہ کی سربراہی میں شکایت سیل برائے تارکین وطن قائم کر دیا،اس شکایت سیل کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری وفاقی دارلحکومت میں درپیش مسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے بذریعہ ای میل:
کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں ،آئی سی سی پی او نے کہا کہ شکایت سیل کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام
1
فروری 2024
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں