اسلام آباد (نیوزڈیسک) اہلیہ پر تشدد کے الزامات کے معاملے پر اینکر اشفاق ستی نے بدنام کرنے کے الزامات کے تحت خاتون اینکر رابعہ انعم کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اشفاق ستی پر ان کی اہلیہ نومائیکا نے سوشل میڈیا پر شدید تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا اور ساتھ جسم پر تشدد کے نشانات والی تصاویر بھی شامل کی تھیِں۔ نومائیکا کی پوسٹوں کے بعد خاتون اینکر رابعہ انعم نے مبینہ متاثرہ خاتون کو نہ صرف بھرپور تعاون فراہم کیا بلکہ ان کی پوسٹوں کو مزید شیئر کیا اور اشفاق ستی پر مزید الزامات عائد کئے۔
اشفاق ستی نے رابعہ انعم کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے کہ رابعہ انعم نے ان کو خواتین پر تشدد کرنیوالا مجرم پیش کیا جس سے میری شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچا اور مجھ پر شدید ڈپریشن کا حملہ ہوا۔رابعہ انعم کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے بغیر ثبوت لگائے گئے الزامات فوجداری اور سول قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جس پر رابعہ کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ لہذا رابعہ اپنے الزامات واپس لیں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگائے الزامات کو واپس لیں اور معافی مانگیں مزید اشفاق ستی کی حمایت میں پوسٹیں کریں۔
معافی نہ مانگنے پر انہیں 10 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنا ہوں گے۔رابعہ انعم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نوٹس ملنے کا ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ پوسٹ کی کہ وہ ہرجانے کا نوٹس ملنے پر ‘ڈر گئی ہیں، انہوں سوشل میڈیا پر بتایا کہ وکیل جبران ناصر اور ان کی ٹیم انہیں بھجوائے گئے نوٹس پر معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔