ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس سے الیکشن میں تاخیر ہو، سپریم کورٹ

datetime 31  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیںکہ ہم ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے۔سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے پی پی 224 سے امیدوار کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لیے دائر اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے اپیل دائر کرنے میں 12 دن کی تاخیر کی، بروقت اپیل دائر ہوتی تو انتخابات کیلئے اجازت مل سکتی تھی، ہم ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے۔جسٹس جمال مندو خیل نے اسپیشل سیکرٹری سے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول اتنا کم مدتی کیوں رکھا ہے؟ الیکشن کمیشن کو علم ہونا چاہیے تھا کہ اپیلیں بھی دائر ہونی ہیں۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے عدالت کو بتایا کہ اس مرحلے پرکاغذات منظورکیے تو حلقے میں انتخابات تاخیرکا شکار ہوسکتے ہیں، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور کئی اضلاع میں بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

اسپیشل سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ مجموعی طورپر 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں، گزشتہ انتخابات میں 850 اور اس مرتبہ 2170 ٹن کاغذ منگوایا گیا ہے، امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے بیلٹ پیپرزکیلئے 2400 ٹن کاغذ کی ضرورت تھی، کاغذ کی ضرورت پوری کرنے کیلئے بیلٹ پیپرکا سائزچھوٹا کردیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی پی 224 سے امیدوار کی کاغذات نامزدگی کی منظوری کیلئے دائر اپیل خارج کردی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…