جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی سزائیں مسترد

datetime 30  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف جھوٹے، لغو، بے بنیاد اور من گھڑ ت سائفر مقدمے میں سنائی جانے والی غیرقانونی اور ظالمانہ سزاؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف رئوف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے نہایت بے رحمی سے انصاف کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دستور و قانون کی دھجیاں اڑا کر عدالتی کارروائی چلانے اور عوام کے بے گناہ قائدین کو ظالمانہ سزائیں سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نومئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرکے کی جانے والی گرفتاری اور جج ہمایوں دلاور کیطرح ابولحسنات ذوالقرنین کا فیصلہ بھی قانون و انصاف کی بنیادوں سے محروم ہے جو عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بانی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی بیپناہ مقبولیت سے خوفزدہ عناصر نے دستور اور بنیادی حقوق پر شب خون مارنے کے بعد ملک کا پورا نظامِ انصاف تباہی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کینگرو کورٹس کے کمپرومائزڈ ججز ملک میں عدل و انصاف کیلئے سب سے بڑا خطرہ اور دستور و قانون سے سنگین انحراف کے عادی ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں کٹھ پتلیاں بن کر انصاف کی قبر کھود رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے دستوری، قانونی اور جمہوری مینڈیٹ کی حامل حکومت پر سازش کے ذریعے ماری جانے والی شب خون کی پوری روداد اور سائفر کے مندرجات عالمی میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ رئوف حسن نے کہاکہ بددیانت آپریشنز کی شرمناک تاریخ رکھنے والے منصوبہ سازوں کی شرانگیزیوں اور مکروہ منصوبوں کا جواب بھرپور طریقے سے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تمام تر ظلم اور زیادتیوں کے باوجود بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات اور تعلیمات کی روشنی میں پرامن رہیں گے اور ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ لازم ہے کہ عوام اپنے محبوب، نڈر، جرّی اور بے گناہ قائد کیلئے انصاف کے دروازے کھولنے کیلئے 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں انصاف کے قتل اور لاقانونیت کے طوفانوں کی راہ روکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…