جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

کوہاٹ میں 45جوڑوں کی اجتماعی شادی

datetime 30  جنوری‬‮  2024 |

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ میں نجی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 45نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، ہر جوڑے کو زندگی گزارنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ بنگش میں نجی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 45 نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں نوبیاہتا جوڑوں کے والدین، رشتہ دار اور علما کرام نے شرکت کی اور اس اجتماعی شادی کو خوش آئند قرار دیا۔ہر جوڑے کو زندگی گزارنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا جہیز بھی دیا گیا۔

اس موقع پر علامہ قیصر عباس نے کہا کہ اجتماعی شادی کا رجحان بہت اچھا ہے اس سے غریبوں کو سپورٹ مل جاتی ہے اور ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کی شادی مناسب وقت پر ہوجاتی ہے۔رشتہ ازدواج میں بندھنے والے نوجوانوں نے کہا کہ بنگش میں غریب اور ضرورت مند نوجوانوں کے لیے اجتماعی شادی کا اہتمام ان کی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ایک دولہا نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں معاشرے میں اجتماعی شادی کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…