نیویارک(این این آئی)چاند پر زلزلوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے بعض حصوں میں زلزلے زیادہ آرہے ہیں،اس کے نتیجے میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کی لینڈنگ کے لیے موزوں مقام تلاش کرنا بھی اب ایک مشکل مرحلہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ چاند کی اندرونی ساخت میں رونما ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز ضرور ہیں تاہم اب تک کے تجزیے کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ اس میں کچھ بھی خطرناک نہیں۔ چاند پر زلزلے آتے رہے ہیں۔
ہاں، اب ان کی تعداد کے ساتھ ساتھ فریکوئنسی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرین کے پاس جاپانی خلائی جہاز کی بدلی ہوئی پوزیشن کے حوالے سے کہنے کو کچھ نہ تھا مگر اب شاید اس سوال کا جواب مل جائے۔ ہوسکتا ہے کہ کسی زلزلے کے نتیجے میں جاپانی خلائی جہاز کی پوزیشن الٹ گئی ہو۔