اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے 5ہزار کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج،15گرفتار

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 5ہزار کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر 11دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 5ہزار کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر 11دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فریئر تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 31/24کے تحت 15پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہیں، گرفتار ملزمان میں گلزار قاضی، ایاز رحیم، سلطان رحیم، عبدالستار، محمد فہیم شامل ہیں، عدم گرفتار شدہ 4 سے 5 ہزار نامعلوم صورت شناس ملزمان بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔

مقدمات کے مطابق ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد احتجاج کیلئے تیاری کر رہے تھے، اتوار کی شام مختلف علاقوں سے 4سے 5ہزار کارکنان تین تلوار پر جمع ہوئے، پی ٹی آئی کے پاس ریلی یا جلسے کا قانونی اجازت نامہ نہیں تھا۔ پولیس کی جانب سے انہیں ٹریفک اور دیگر معاملات میں خلل ڈالنے سے منع کیا گیا، مقدمے میں درجن سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کو زخمی کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی فائرنگ اور پتھرائو سے خوف و ہراس پھیلا اور پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کی دہشت گردی کی وجہ سے دکانیں بند کر دی گئیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…