اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھائی کے پاسپورٹ پر سیالکوٹ سے اٹلی جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر گرفتار

datetime 29  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم غلام مصطفی اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جا رہا تھا۔

ملزم فلائٹ نمبر GF773 سے اٹلی روانہ ہو رہا تھا۔ملزم کا اصل نام غلام مصطفی ہے، امیگریشن آفیسر حمزہ علی اور احمد خان کی نشاندہی پر شفٹ انچارج سلیمان لیاقت نے ملزم کو آف لوڈ کیا تھا، ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا، ملزم نے بیرون ملک جانے کے لیے اپنے بھائی کا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔ اطالوی حکام کی جانب سے ملزم کے بھائی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی میں داخلے کی اجازت نہ تھی۔بعد ازاں ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…