منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ایران میں پاکستانیوں کا قتل، حملے دہشتگردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے،پاکستان

datetime 27  جنوری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل پر کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے، ہم بلاشبہ اس کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، واقعے کی فوری تحقیقات اور ملوث افراد کا فوری محاسبہ کیا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ زاہدان میں ہمارے قونصل جنرل اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، قونصلر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے، ہمارے قونصلر سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، پاکستانی سفارت خانہ لاشیں وطن واپس لانے کی جلد از جلد پوری کوشش کریگا، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…