اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب

datetime 27  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے وکلا پیش نہیں ہو رہے گواہوں پر جرح سے مسلسل التوا مانگا جارہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے؟ ہماری انسانی حقوق سیمتعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے، اس کو نہیں سنا جا رہا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ صدر مملکت سے انسانی حقوق کی درخواست کے بارے میں کیوں نہیں بات کر رہے؟ عمران خان کا کہنا تھاکہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں، میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ہمارا حق چھینا جارہا ہے، ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…